ایٹمی توانائی کے ایک پینل نے ایٹمی بجلی گھروں پر کام کرنے والے کارکنوں کی پس پردہ جانچ پر زور دیا ہے تاکہ ایسے مراکز پر ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کا تدارک ہو سکے۔ ایسی ایک تجویز کو حکومت نے پہلے بھی پرائیویسی کے تحفظ کے نام پر سرد خانے کی نذر کر دیا تھا۔
ایٹمی بجلی گھروں اور دوسرے ایٹمی مراکز پر عموماً کارکن جوڑوں میں کام کرتے ہیں، جو کہ کسی غلط کام کو روکنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ترتیب ہے۔
فوکوشیما نمبر 1 ایٹمی بجلی گھر کے بحران نے ایٹمی مراکز کی کمزوری عیاں کر دی تھی، جس میں وہ بجلی چلے جانے اور ہنگامی بجلی کے ذرائع بھی زلزلے و سونامی سے تباہ ہو جانے کے بعد آسان ہدف بن گیا تھا۔
ابھی تک یہ کام ایٹمی بجلی گھر چلانے والی کمپنیوں کی صوابدید پر چھوڑ دیا جاتا ہے کہ آیا وہ کارکنوں کی پس پردہ جانچ اور دوسرے قوانین بنانا چاہتے ہیں یا نہیں۔