تعمیر نو کی ایجنسی کے سربراہ کا فوکوشیما کا دورہ

ٹوکیو: نئی قائم شدہ تعمیر نو کی ایجنسی کے سربراہ تاتسوؤ ہیرانو نے اتوار کو تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے قریب واقع قصبے ناراہا کا دورہ کیا اور قصبے کی مدد کے لیے ایجنسی کے مجوزہ منصوبوں کی وضاحت کی۔

ناراہا  کا بیشتر حصہ 20 کلومیٹر کے داخلہ بند علاقے میں آتا ہے۔

ہیرانو اور ناراہا کے میئر تاکاشی کوسانو نے قصبے کے رہائشیوں اور صنعتوں کے لیے زر تلافی کے منصوبوں کے بارے میں بات چیت کی۔ کوسانو نے کہا کہ قصبے کے رہائشی، جن میں سے اکثر دوسرے علاقوں میں انخلا کر گئے ہیں، اس وقت تک واپس آنے سے کتراتے رہیں گے جب تک انہیں یقین نہیں ہو جاتا کہ علاقے کو تابکاری سے پاک کر دیا گیا ہے اور انفراسٹرکچر دوبارہ تعمیر کر دیا گیا ہے۔

ہیرانو، جو اس سے پہلے 11 مارچ کی آفت سے تاراج شدہ توہوکو کے علاقے کی تعمیر نو کے سلسلے میں کیبنٹ کے وزیر و انچارج رہے ہیں، ایواتے، فوکوشیما اور میاگی کے صوبوں کا دورہ کر کے علاقے کی تعمیر نو کے لیے ایجنسی کے منصوبوں کا خاکہ بنانا چاہتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.