ٹوکیو: ‘آؤُ موبائل سروسز’ کے آپریٹر کے ڈی ڈی آئی کارپ نے اتوار کو کہا کہ اس کی ڈیٹا کی ترسیل کی خدمات میں ہفتے کی رات پیدا ہونے والے خلل نے 6.15 ملین سیل فون اور اسمارٹ فونز کو متاثر کیا ہے۔
کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس کی ملکیتی ‘ای زی ویب ای میل سروس’ ہفتے کی شام 8:35 پر خلل کا شکار ہو گئی تھی جو آدھی رات تک جاری رہا۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگست 2003 کے بعد سے یہ کمپنی کی خدمات میں آنے والا سب سے بڑا تعطل ہے۔ اگست 2003 میں اس کے 12.74 ملین صارفین پیغام رسانی کے نظام میں مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔
خیال ہے کہ تازہ ترین مسئلہ ای میل سرورز کے ایک سلسلے کو بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے پیدا ہوا، تاہم کمپنی نے مزید کہا کہ اس واقعے کا وائس کالز اور انٹرنیٹ تک رسائی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ کمپنی نے یہ اندازہ بھی لگایا ہے کہ شاید اس تعطل کی وجہ اسمارٹ فون ڈیٹا کی ٹریفک میں اضافہ ہے۔