ٹوکیو: اسکینڈل زدہ اولمپس کارپوریشن نے پیر کو دسمبر تک ختم ہونے والے 9 ماہ کے دوران 33.08 ارب ین کے خسارے کی اطلاع دی ہے۔ حساب کتاب کی جادوگری سے عشروں پرانے نقصانات چھپانے کے اسکینڈل کی وجہ سے کمپنی نے جاپان کے کارپوریٹ امیج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
مارچ تک مکمل ہونے والے سال کے سلسلے میں کیمرہ ساز کمپنی نے کہا کہ اسے 32 ارب ین کے مجموعی خسارے کی توقع ہے جس میں نقصانات چھپانے کے اسکینڈل کا خرچ بھی شامل ہے۔
پچھلے سال اسکینڈل سامنے آنے کے بعد یہ پہلا تخمینہ ہے، جبکہ اس سے پہلے کمپنی نے کہا تھا کہ اسکینڈل کی کل مالیت کا اندازہ نہ ہونے کے باعث وہ پورے سال کا تخمینہ جاری نہیں کر سکتی۔
اولمپس کی طرف سے اعتراف کے بعد، کہ اعلی ترین عہدیداروں کے ایک چھوٹے سے گروپ نے 1990 کے عشرے میں ہونے والے سرمایہ کاری نقصانات کو چھپانے کے لیے مہنگے خریداری کے معاہدوں کو استعمال کیا، جاپانی کارپوریٹ گورنس ہل کر رہ گئی ہے۔
دسمبر تک کے نو مہینوں میں اولمپس نے آپریٹنگ منافع میں 19 فیصد سالانہ کے حساب سے 25.9 ارب ین تک کمی کی اطلاع دی، جبکہ اس کی آمدن 624.6 ارب ین رہی، جو 0.1 فیصد زیادہ تھی۔