کینسر کی روک تھام کے لیے تعلیم کلیدی حیثیت کی حامل

ٹوکیو میں کینسر انسٹیٹیوٹ ہسپتال کے ڈائریکٹر موریتو مونڈرن کی زیرصدارت یہ پینل بنیادی طور پر کینسر کی روک تھام اور اس کی ابتدائی مراحل میں تشخیص کے بارے میں آگاہی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کینسر کی روک تھام کے لیے تعلیم مدد کر سکتی ہے، اور اس کی ابتدائی مراحل میں تشخیص اور علاج سے بہت سے مریضوں کو معمول کی زندگی گزارنے میں مدد دی جا سکتی ہے۔ روک تھام کرنے والی ویکسی نیشن کے فروغ کے لیے کینسر کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے، اور اس مقصد کے لیے کینسر کے بارے میں تعلیم دینے کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔

اپریل 2011 میں، ٹوکیو میں توشیما وارڈ کی حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے بچوں، طلبا اور ان کے سرپرستوں میں کینسر کی تعلیم کو فروغ دینے کا فیصلہ نافذ کیا۔ تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اساتذہ دوسرے مضامین کا موجودہ تعلیمی نصاب پڑھانے میں مصروف ہیں۔ اس کے نتیجے میں، یہ واضح نہیں کہ آیا کینسر کی تعلیم کو یقینی بنایا جا سکتا ہے یا نہیں۔

مزید برآں ایسے بچوں کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جن کے والدین کو کینسر ہے، یا ان بچوں کو بذات خود کینسر کی تشخیص کی گئی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.