آئچی: پولیس نے پیر کو کہا کہ انہوں نے اچینومیا، صوبہ آئچی میں ایک 14 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا ہے جس نے مبینہ طور پر ویڈیو گیم ضبط کرنے کی وجہ سے اپنی ماں پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق، اتوار کی شام پانچ بجکر چالیس منٹ پر ایک خاتون کی طرف سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی جس نے آپریٹر کو بتایا کہ اس کے بیٹے نے اس پر چاقو سے حملہ کیا ہے۔ طبی عملہ جائے حادثہ کی طرف بھاگا اور پہنچنے پر پتا چلا کہ اسے کمر میں گھریلو چھری کے ذریعے زخم لگائے گئے تھے۔
اپنی گرفتاری کے بعد جونئیر اسکول کے طالب علم نے پولیس کو کہا کہ جب اس کی ماں نے پوچھے بغیر خریدا جانیوالا ویڈیو گیم چھینا تو اسے غصہ آ گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کا بایاں پھیپھڑا اس حملے میں متاثر ہوا، تاہم اس کے زخم جان لیوا نہیں تھے۔