نودا کی توہوکو کے طلباء کے وفد سے ملاقات

توکیو: وزیراعظم یوشیکو نودا نے اتوار کو پچھلے سال 11 مارچ کی آفت سے متاثر ہونے والے چھ صوبوں کے ہائی اسکول کے بچوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

طلبا نے نودا سے کہا کہ وہ تعمیر نو کے منصوبوں میں طلبا کی رائے بھی شامل کریں۔ فوکوشیما سے آنے والے ایک لڑکے نے کہا کہ تابکاری کے خدشات کی وجہ سے اس کے صوبے کی کچھ مصنوعات سے امتیاز برتا جاتا ہے، اگرچہ ان کی جانچ پڑتال سے وہ تابکاری سے پاک ہی ثابت کیوں نہ ہوتی ہوں۔ ایک اور طالبعلم نے ماہی گیری کی صنعت کی مدد کے لیے کوشش کرنے کو کہا۔

نودا نے طلبا کی رائے کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ اس علاقے کا مستقبل میں نیا جنم نئی نسل کی توانائی اور مستقبل کی سوچ پر منحصر ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.