۱۲۰ جی ایس ڈی ایف جوان جنوبی سوڈان کے لیے روانہ

ٹوکیو: گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کا دوسرا ہنگامی اور امدادی جوانوں پر مشتمل دستہ اتوار کو جنوبی سوڈان روانہ ہو گیا۔ یہ اقوام متحدہ کے امدادی مشن کا حصہ ہے جس کا مقصد اس افریقی ملک کو شدت سے درکار انفراسٹرکچر، جیسے سڑکیں، پل اور بندرگاہیں، تعمیر کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

34 جوانوں کا پہلا دستہ پچھلے ماہ جنوبی سوڈان پہنچا تھا اور اس نے وہاں آپریشنل بیس قائم کیا۔ مجموعی طور پر 330 جی ایس ڈی ایف جوان جنوبی سوڈان میں کام کریں گے۔ مکمل طور پر آپریشنز کا آغاز مئی سے متوقع ہے۔

جنوبی سوڈان نے افریقہ کی سب سے بڑی قوم سوڈان، سے 9 جولائی کو آزادی کا اعلان کیا اور دنیا کا سب سے نیا ملک بنا تھا۔

تاہم، ملک کی شورش زدہ جونگلی نامی ریاست حالیہ خونی دھماکوں اور نسلی فسادات کی وجہ سے ادھڑ کر رہ گئی ہے۔

جی ایس ڈی ایف کی ٹیم دارالحکومت جوبار میں تعینات ہو گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.