جاپانی مارکیٹوں میں مثبت اشاریے

ماہ کی ناختم ہونے والی مندی کے بعد 17 فروری کو جاپانی معیشت کو کوئی خوش خبری نصیب ہوئی ہے۔

ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کے 225 انڈیکس نے چھ ماہ میں پہلی بار عارضی طور پر 9400 کی حد عبور کی، جبکہ ین ڈالر کے مقابلے میں سستا ہو گیا اور ایک مرحلے پر ڈالر 79 ین پر فروخت ہوتا رہا۔ ایک مرحلے پر یورو 104 ین پر فروخت ہوتا رہا جو کہ دو ماہ کے عرصے میں پہلی بار ہوا ہے۔

یہ رجحان لندن میں جاری رہا جہاں ڈالر 79.30 ین کی حد سے اوپر جبکہ یورو 104.50 ین کی حد سے اوپر گیا۔

جاپانی کرنسی بینک آف جاپان کی طرف سے مالیاتی پالیسی میں مزید نرمی کے بعد سے کمزور پڑی ہے۔ اس پالیسی میں افراط زر کے لیے بھی 1 فیصد کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ جاپانی کرنسی کو مصیبت زدہ عالمی معیشت میں محفوظ سرمایہ کاری سمجھ کر خریدنے والے سرمایہ کار شاید اب سرمایہ کاری کے متبادل ذرائع تلاش کریں۔

تاہم، منڈی بھیدی بتاتے ہیں کہ بینک آف جاپان کی مالیاتی نرمی کرنے کی کوششوں کا نتیجہ عارضی ہی ہوگا اور مغربی معیشتوں کے بارے میں کوئی بھی بری خبر سرمایہ کاروں کو واپس ین پر لا سکتی ہے۔

اگرچہ کمزور اور سستا ین برآمدی صنعتوں سے متعلق کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کر سکتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ڈالر 80 ین سے سستا ہے اس کا اثر عارضی ہی رہے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.