ٹوکیو: “شہنشاہ اکی ہیتو کی پچھلے ہفتے بائی پاس سرجری کے بعد ان کی ذمہ داریاں کم کی جانے چاہئیں،” ان کے بیٹے اور ولی عہد شہزادہ ناروہیتو نے اپنی 52 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا۔
“ان کی عمر کا خیال کرتے ہوئے، میرا خیال ہے کہ ان کی ذمہ داریوں میں کمی کی ضرورت ہے،” انہوں نے اپنے والد کے مستقبل کے کردار کے حوالے سے اپنے اولین تبصرے میں کہا۔
“یہ ضروری ہے کہ ان کے گرد موجود لوگ ان کی مدد کے لیے بہت زیادہ سوچ بچار کریں،”۔
78 سالہ شہنشاہ نے پیر کو کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ کو خدا حافظ کہا ہے، جس میں وہ اس سے دو دن قبل دل کی کامیاب سرجری کے بعد داخل تھے۔
شہنشاہ کی صحتیابی کے دوران ناروہیتو عوامی تقریبات میں شرکت اور سرکاری مہمانوں سے ملاقات جیسی باضابطہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پچھلے سال ولی عہد کے چھوٹے بھائی شہزادہ اکی شینو نے بھی اکی ہیتو کے نمونیے سے صحتیاب ہونے کے موقع پر کہا تھا کہ ملک کو اپنے شہنشاہ کی ریٹائرمنٹ کی عمر مقرر کرنے کا سوچنا چاہیے۔