توہوکو میں آخری پناہ گزین کیمپ بھی بند

فوکوشیما: 11 مارچ کے زلزلے و سونامی سے بےگھر ہونے والے افراد کا فوکوشیما شہر میں آخری پناہ گزین کیمپ بھی جمعرات کو بند ہو گیا۔ تین آفت زدہ صوبوں فوکوشیما، میاگی اور ایواتے میں تمام پناہ گزین مراکز اب بند ہو چکے ہیں۔

فوکوشیما میں واقع یہ مرکز ایک چھوٹے ہوٹل میں بنایا گیا تھا۔ جمعرات تک یہاں صرف ایک عورت ٹھہری ہوئی تھی جس کا تعلق مینامی سوما سے تھا۔

آفت کے بعد صوبائی حکومتوں نے اسکولوں، جمنازیم، ہوٹلوں اور اِنز کو پناہ گزین مراکز قرار دیا تھا۔ بہت سے مراکز دسمبر میں بند کر دئیے گئے چونکہ بےگھر افراد عارضی گھروں یا کرائے کی رہائش گاہوں میں منتقل ہو گئے تھے۔

فوکوشیما صوبے میں آفت کے بعد پہلے دو ماہ میں قریباً بانوے ہزار افراد 926 پناہ گزین مراکز میں رہ رہے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.