جاپانی اور روسی جرائم پیشہ گروہوں کو الگ الگ کرنے کے لیے امریکی اقدام

واشنگٹن: امریکہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ روس سے تعلق رکھنے والے برادرز سرکل اور جاپان کے طاقتور جرائم پیشہ گروہ یاماگوچی-گوچی پر پابندیاں لگا کر عالمی مالیاتی نظام سے منظم جرائم کو نکال باہر کرنے کے لیے اقدامات کرے گا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ وہ ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے رہی ہے اور کسی بھی امریکی شہری یا کاروبار کو ان کے ساتھ کسی قسم کا لین کرنے سے روک رہی ہے، تاکہ ان کی معاشی طاقت کو نشانہ بنایا جا سکے اور عالمی مالیاتی نظام کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔

وزارت خزانہ کے انڈر سیکرٹری ڈیوڈ کوہن نے کہا، امریکہ کو خطرہ یہ ہے کہ “وہ ہمارے مالیاتی نظام ہو کو استعمال کرتے ہیں، ہمارے تجارتی نظام کو استعمال کرتے ہیں، اور اس کے ذریعے وہ منڈیوں میں گھسنے اور انہیں تہہ و بالا کرنے، اور اپنی غیرقانونی سرگرمیوں جیسے کام سر انجام دیتے ہیں،”۔

ان غیر قانونی سرگرمیوں سے جو گندہ روپیہ یہ تنظیمیں کماتی ہیں، جب وہ روپیہ عالمی مالیاتی نظام میں ملتا ہے تو وہ مالیاتی اداروں کی سالمیت اور بہ حیثیت مجموعی مالیاتی نظام کے لیے خطرہ بنتا ہے۔

یہ اقدام برادرز سرکل کو نشانہ بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو کہ اسلحہ، منشیات، قیمتی دھاتوں اور مالیاتی فراڈ سے تعلق رکھنے والا ایک بڑھتا ہوا گروپ ہے، جس کی جڑیں سابقہ سوویت یونین اور اس کے دائرہ کار یورپ، ایشیا اور مشرق وسطی تک پھیلا ہوا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.