اوساکا کے 8 اساتذہ قومی ترانہ نہ گانے پر سزا سہیں گے

اوساکا: اوساکا کے صوبائی تعلیمی بورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں آٹھ اساتذہ نے اتوار کو منعقد ہونے والی ہائی اسکولوں کی گریجویشن تقریبات میں کھڑے ہونے اور قومی ترانہ پڑھنے سے انکار کیا۔

یہ رپورٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کے چند دن بعد ہی سامنے آئی ہے جس میں سپریم کورٹ نے 375 اساتذہ اور تعلیمی ماہرین کی جانب سے دائر کی جانے والی ایک درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس میں جاپانی اسکولوں میں ‘کیمی گایو’ گانے کے جبری نفاذ پر پابندی لگانے کا کہا گیا تھا۔ “میں اس برتاؤ کو ختم ہوتا دیکھنا چاہوں گا”۔

اوساکا کے صوبائی تعلیمی بورڈ نے کہا کہ زیر نظر ان 8 ملازمین کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

اس ماہ کے شروع میں قومی اسمبلی میں ایک تجویز پیش کی گئی تھی جس کے مطابق قومی ترانہ گانے سے تیسری بار انکار کرنے والا کوئی بھی استاد نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.