میری گرفتاری نے دنیا کی توجہ ڈولفن کے شکار پر مبذول کروائی: ایکٹوسٹ

ٹوکیو: ماحولیاتی گروپ سی شیفرڈ کے ایک ولندیزی سپورٹر، جو دو ماہ تک حملہ کرنے کے الزام میں زیر حراست رہا، نے جمعے کو کہا کہ اس کی گرفتاری کی وجہ سے دنیا کی نظریں جاپان میں ڈولفن کا شکار کرنے والے قصبے پر مبذول ہوئیں۔

42 سالہ اروین ورمیولن کو ‘آسکر جیتنے والی ایک ڈاکیومنٹری کے ہاتھوں مشہور ہونے والے’ قصبے تاجی میں زیر حراست لیا گیا تھا اور اس پر دسمبر میں ایک آدمی پر حملہ کرنے کا الزام تھا جو کہ اسے ایک الگ تھلک خلیج پر جانے سے روک رہا تھا جہاں ڈولفن کے شکار کی رسم سرانجام دی جا رہی تھی۔

جمعے کو نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ورمیولن نے کہا: “میری گرفتاری، دو مہینوں کی قید اور مقدمے نے دنیا کی نگاہیں تاجی میں ڈولفن کے معاملے پر خصوصاً اور سی شیفرڈ پر عموماً مرکوز کر دیں”۔ “ایرون نے توجہ حاصل کرنے کے لیے بہت بڑی قیمت ادا کی، تاہم یہ ہمارے مقصد کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا،” سی شیفرڈ کے ایک ترجمان نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.