تیز تر اسمارٹ فونز نے ڈیٹا کرنچ سے بچنے کی دوڑ میں تیزی پیدا کر دی

پیرس: اس ہفتے دینا کے سب سے بڑے موبائل فون میلے میں ہلکے، تیز تر اور ‘مزید اسمارٹ’ اسمارٹ فونز اپنا جلوہ دکھائیں گے جبکہ اس صورتحال نے نیٹ ورک کو اوور لوڈ سے بچانے اور فونز کو ‘صم بکم’ کرنے سے روکنے کے طریقوں کی تلاش میں پھر سے تیزی پیدا کر دی ہے۔

موبائل فون کے دیو نوکیا، ایل جی اور سونی فون سازوں کی اس لمبی فہرست کا حصہ ہیں جو چار روزہ موبائل ورلڈ کانفرنس میں اپنی تازہ ترین پیشکشیں دکھائیں گے، یہ میلہ اسپین کے شہر بارسلونا میں پیر سے شروع ہو رہا ہے۔

ایک تجزیہ کار کے مطابق، “متوقع طور پر ہم اینڈرائڈ پر مشتمل اعلی درجے کے کئی ایک انتہائی تیز رفتار، ہلکے اور کواڈ کور پروسیسرز والے فون دیکھیں گے”۔

اگرچہ اسمارٹ فونز مزید ‘اسمارٹ’ ہو رہے ہیں، ان میں تھری ڈی اسکرین یا ہائی ریزولوشن کیمرے آ چکے ہیں، تاہم تجزیہ نگار خبردار کرتے ہیں کہ نیٹ ورک انفراسٹرکچر کی اسی رفتار سے ترقی نہ ہو سکی تو ان کی صلاحیتوں کا مکمل فائدہ نہیں اٹھایا جا سکے گا۔

“ہمیں رومنگ کے لیے نئے کاروباری ماڈل کی ضرورت ہے تاکہ سرحد پار کرنے کے بعد لوگوں کو ڈیٹا کے زیادہ نرخوں کی وجہ سے اپنے اینڈرائڈ اور آئی فونز بند نہ کرنے پڑیں،”۔

اگر صارفین اپنے اسمارٹ فونز کے ساتھ کچھ مزید کر بھی رہے ہیں، تو اس کی آمدن براہ راست اطلاقیہ سازوں (ایپ ڈویلپرز) یا فون ساز کمپنیوں جیسے ایپل جس کا اپنا ایپ اسٹور بھی ہے، کی جیب میں جا رہی ہے جو وہ صارفین سے براہ راست وصولی کر لیتے ہیں۔

مائیکروسافٹ اپنے تازہ ترین ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کا ایک آزمائشی ورژن جاری کرے گا، جو کہ زیادہ تر گشتی آلات جیسے فون اور ٹیبلٹ کے لیے تخلیق کیا گیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.