ہفتے کی ایک رپورٹ کے مطابق، حکومت 12 بلین ڈالر کے ٹیکس روپے کی امداد کی فراہمی کے عوض تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر کے پورے بورڈ کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
حکام جون میں ہونے والی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی شئیر ہولڈرز میٹنگ میں بورڈ کے تمام کے تمام 17 ممبران کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور بورڈ کا چئیرمین کسی بیرونی شخص کو نامزد کرنا چاہتی ہے۔
ٹیپکو نجی شعبے میں رہنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وزیر صنعت یوکیو ایدانو نے ایک ٹریلین ین کی مدد کے بدلے انتظامی کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے۔
کمپنی، جو اس سال مارچ تک 695 بلین ین کے خسارے کی توقع کر رہی ہے، کو فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے بحران کی وجہ سے ادا کیے جانے والے زرتلافی کی مد میں بہت بڑی مقدار میں ادائیگی کرنے کا مسئلہ درپیش ہے۔
ایدانو اور وزیر اعظم یوشیکو نودا نے حال ہی میں بیانات دینے شروع کیے ہیں کہ ایٹمی بجلی گھروں کی حفاظت کا یقین کر لینے کے بعد انہیں دوبارہ چلایا جانا چاہیے، جبکہ عوام ایٹمی بجلی کے سخت خلاف ہیں۔