توہوکو کے طلبا کی ہیرانو سے ملاقات

ٹوکیو: تعمیر نو کے وزیر تاتسوؤ ہیرانو نے جمعے کو سونامی زدہ علاقے توہوکو کے چھ اسکول طلباء کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ یہ چھ بچے ایواتے صوبے میں سے ریکوزنتاکا اور یامادا قصبے، اور میاگی صوبے میں اشینوماکی سے 60 درخواست گزاروں میں سے چنے گئے تھے۔

بچوں نے ہیرانو کو ایک درخواست پیش کی جس میں حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ تعمیر نو کی کوششوں میں نوجوانوں کے رائے بھی شامل کریں۔

انہوں نے کہا کہ پارکوں میں آفت سے بچاؤ کی سہولیات ہونی چاہئیں، اسکولوں کے گراؤنڈز سے عارضی گھروں کو ہٹایا جائے اور ملبہ ہٹانے کا کام تیز تر کیا جائے۔

ہیرانو نے جواب دیا کہ ان کی ایجنسی طلبا کی رائے کو شامل کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے طلبا کو بتایا کہ ملبہ ہٹانے کا کام اس لیے آہستہ ہے چونکہ پورے جاپان میں بہت سی مقامی حکومتوں نے تابکاری کے خدشات کی بنا پر ملبے کی تلفی میں تعاون سے انکار کر دیا ہے۔

بچوں کی طرف سے یہ دورہ پچھلے ہفتے ہونے والے دورے جیسا ہے جس میں طلبا کے ایک وفد نے وزیر اعظم یوشیکو نودا سے ملاقات کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.