ٹوکیو: پولیس نے کہا کہ انہوں نے ایک 37 سالہ عورت کو حراست میں لیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنی 65 سالہ ماں کو ناشتے کے پرغذائیت ہونے کے بارے میں بحث کرنے پر مار ڈالا۔
پولیس کے مطابق، ریمی اوکی کے نام سے شناخت شدہ اس مشتبہ عورت نے اتوار کی دوپہر ایک بجے کے قریب ماچیدا میں واقع اپنے گھر میں اپنی ماں تامی کو شدید طور پر زخمی کیا۔ پھر اس نے یہ سب کرنے کے بعد 110 پر کال کی۔
پولیس نے تامی کو فرش پر لیٹا ہوا پایا، اس کی گردن سے خون نکل رہا تھا، اسے ہسپتال لے جایا گیا تاہم اسے کچھ ہی دیر بعد مردہ قرار دے گیا تھا۔
ریمی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ماں اُس کے بنائے ناشتے کے بارے میں شکایت کر رہی تھی، اور اس میں متوازن غذائیت نہ ہونے کا طعنہ دے رہی تھی۔ اُس نے کہا کہ وہ اپنی ماں سے اس بارے میں بحث کر کر کے تنگ آ گئی تھی اور آخر کار اسے قتل کر ڈالا۔