ٹوکیو: ٹوکیو کے گورنر شینتارو اشیہارا اور ان کا بیٹا نوبوتیرو اشی ہارا، جو جاپان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کا سیکرٹری جنرل ہے، نئی پارٹی کے معاملے پر عوامی طور پر ایک دوسرے کے مخالف ہو گئے ہیں۔ اس نئی پارٹی کی قیادت بڑے اشی ہارا نے کرنی ہے۔
اس مہینے کے شروع میں ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں اشی ہارا کے بیٹے نوبوتیرو نے کہا تھا، “اسے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور ان کا بیٹا ہونے کے ناطے اسے یہ سب پسند نہیں،”۔
دوسری طرف اس کے بڑبولے والد پچھلے ہفتے اخبارات کی سرخیوں کی زینت بنے جب انہوں نے کہا کہ وہ 1937 میں جاپانی فوجیوں کے ہاتھوں نانجنگ کا ‘ریپ’ نہ ہونے کے معاملے پر ناگویا کے مئیر کے بیان سے متفق ہیں کہ ایسا کبھی ہوا ہی نہیں۔ ان کی طرف سے میڈیا میں شائع ہونے والے بیانات کے مطابق ان کا بیٹا بالکل بھی استعمال نہیں ہو رہا اور اسے ایک سیاسی جماعت کا سیکرٹری جنرل ہونے کے ناطے ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔