ٹوکیو: دنیا کے بلند ترین کمیونیکیشن ٹاور اور دوسری بڑی عمارت ٹوکیو اسکائی ٹری پر کام بدھ کو مکمل ہو گیا جو کہ پچھلے مارچ میں جاپان کے زلزلے و سونامی کی وجہ سے دو ماہ تاخیر سے مکمل ہوا ہے۔
ٹوکیو اسکائی ٹری گوانگ ژو، چین کے 600 میٹر اونچے کینٹن ٹاور اور ٹورنٹو کے 553 میٹر اونچے سی این ٹاور سے زیادہ بلند ہے۔
تقریباً 58 ہزار کارکنوں نے اس کی تعمیر میں حصہ لیا جبکہ اس کی تعمیر پر 65 بلین ین کی لاگت آئی۔
ٹوکیو اسکائی ٹری دارالحکومت کے اونچے مغربی حصے کی آب و تاب کو مزید بڑھائے گا، جہاں پہلے ہی 333 میٹر اونچا ٹوکیو ٹاور چار چاند لگاتا ہے۔ یہ ٹاور 1958 میں تعمیر کیا گیا اور جنگ عظیم کے بعد جاپان کی تیز رفتار ترقی کی ضرب المثل بن گیا تھا۔