گیفو: پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے گیفو صوبے میں ایک عورت کے قتل اور اغوا میں ملوث دو آدمیوں کو زیر حراست لیا ہے۔
48 سالہ خاتون، جس کا نام اساہینا ایکاوا اور تعلق صوبہ آئیچی سے تھا، کی لاش میتاکے، صوبہ گیفو کے ایک نالے میں 21 فروری کو پائی گئی۔ وہ پچھلے سال نومبر سے لاپتہ تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاتون کی کمپنی ایک پلاسٹک ساز کمپنی کے ساتھ ایک سودا مکمل کرنے کے عمل میں تھی۔ اس پلاسٹک ساز کمپنی کی ذیلی کمپنی اچیکاوا میٹلز کا صدر اس کمپنی کے صدر کا رشتے دار تھا۔ دونوں کمپنیوں کے صدور کو اس خاتون کے اغوا اور قتل کے الزام میں زیر حراست لیا گیا ہے۔
ایک تفتیش سے پتا چلا ہے کہ ایکاوا کی کمپنی اور پلاسٹک ساز کمپنی کے درمیان کوئی اختلاف رائے پیدا ہو گیا تھا۔