حکمران ڈیمو کریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) دائت کی ایک کمیٹی بنانے پر غور کر رہی ہے جو حکومتی رازوں کا جائزہ لے کر ان کو اخفا کے قانون کے تحت لانے کا فیصلہ کرے گی، جبکہ اس کمپنی کے اراکین کو بھی وہ راز ظاہر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ڈی پی جے کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب کہ حکومت دائت کے موجودہ سیشن میں قومی رازوں کی حفاظت کے لیے ایک بل پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس کے تحت حکومتی اداروں میں موجود راز ظاہر کرنے پر سرکاری ملازمین کی سزائیں مزید سخت کر دی جائیں گی۔
اگرچہ کابینہ کے وزراء، سینئر وزرا اور متعلقہ ایجنسیوں اور وزرا کے پارلیمانی سیکرٹریوں کے علاوہ دائت کے اراکین اس اسکیم کے تحت نہیں آتے، تاہم ایک رپورٹ میں دائت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خصوصی حالات میں دائت اراکین پر اس قانون کے نفاذ پر غور کرے جبکہ ایسے اراکین کے علم میں کوئی قومی راز آ چکا ہو۔