پیچ ایوی ایشن نے اوساکا-ساپورو فلائٹ کا آغاز کر دیا

اوساکا: جاپان کے پہلے کم لاگت والے کیرئیر پیچ ایوی ایشن نے جمعرات کو اوساکا کے کانسائی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ساپورو کے نیو چیتوسے ائیرپورٹ کے مابین پرواز سے اپنے آپریشن کا آغاز کر دیا۔

آپریشنز کے پہلے مرحلے میں ساپورو کے روزانہ تین چکر اور فوکوکا کے چار چکر لگائے جائیں گے۔

گرمیوں میں پیچ پانچ نئے روٹس شامل کرے گا جن میں اوساکا (کانسائی)، ناگاساگی، کاگوشیما، اوکی ناوا (ناہا)، ہانگ کانگ اور تائیوان (تاؤیوآن) شامل ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.