فیس بک نے بدھ کو مشتہرین کے لیے نئے ٹولر متعارف کروائے، جبکہ کمپنی اسی سال پرائیوٹ سے پبلک کمپنی میں بدلنے جا رہی ہے جو انٹرنیٹ سے متعلق کسی کمپنی کا وال اسٹریٹ کا سب سے بڑا ایسا اقدام ہو گا۔
فیس بک کی طرف سے میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں منعقدہ ایک تقریب میں متعارف کروائے گئے نئے مارکیٹنگ ٹولز کے مطابق موبائل آلات پر بھی اشتہارات کی سہولت موجود ہو گی جسے اس سے پہلے فیس بک نے کبھی اپنے اشتہاراتی ذرائع میں شامل نہیں کیا۔
فیس بک کے پچاسی کروڑ سے زائد صارفین ہیں اور وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسے موبائل فون کے ذریعے استعمال کر رہے ہیں۔
فیس بک نے کہا کہ ‘ریچ جنریٹر’ کے ذریعے کاروبار اور برانڈز اپنے مزید پرستاروں کے ساتھ منسلک ہو سکیں گے۔
کمپنی نے کہا، “پرستار آپ کے اشتہاری پیغام کو اپنے مرکزی صفحے کے دائیں جانب یا ڈیسکٹاپ یا موبائل کی نیوز فیڈ میں دیکھ سکیں گے”۔