ٹوکیو: اوناگاوا، صوبہ میاگی سے جمعے کی صبح سونامی کا ملبہ ٹوکیو پہنچ گیا۔ 36 ٹنوں پر مشتمل یہ پہلی کھیپ جو زیادہ تر لکڑی اور دھات پر مشتمل ہے ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے ٹوکیو اسٹیشن کے کارگو ٹرمینل پر رات دو بجے پہنچی۔
پچھلے ہفتے اوناگاوا سے روانگی سے قبل میاگی اور ٹوکیو، دونوں حکومتوں نے ملبے کو سیزیم اور دوسرے تابکار عناصر کی موجودگی کے لیے جانچا تھا۔ سب کچھ کلئیر ہونے پر ٹوکیو کی حکومت نے جمعرات کی رات اس کی ترسیل کی اجازت دی۔
تلفی کی طرف پہلے قدم کے طور پر، یہ ملبہ احتراق پذیر اور ناقابل احتراق پذیر مادوں میں تقسیم کیا جائے گا جس کے بعد اسے 23 وارڈز میں واقع جلانے والی بھٹیوں میں بھیج دیا جائے گا۔ ٹوکیو مارچ کے آخر تک ایواتے اورمیاگی کے صوبوں سےمجموعی طور پر پانچ لاکھ ٹن ملبہ وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
میاگی، ایواتے اور فوکوشیما میں ملبے کے بڑے بڑے پہاڑ پڑے ہوئے ہیں، جن کے وزن کا اندازہ 23 لاکھ ٹن لگایا جاتا ہے۔