فوکوشیما کی حکومت داخلہ بند علاقے سے آوارہ پالتو جانوروں کو اکٹھا کر رہی ہے

فوکوشیما: وزارت ماحولیات اور فوکوشیما کی صوبائی حکومت دو ہفتوں کی مدت کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں جس کا مقصد توہوکو میں قریباً ایک سال قبل آنے والے زلزلے و سونامی سے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے گرد قائم 20 کلومیٹر کے داخلہ بند علاقے میں بے یار و مددگار چھوڑ دئیے گئے پالتو جانوروں کو اکٹھا کر کے تابکاری سے پاک کرنا ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ اب تک ہزار کے قریب جانور پکڑے جا چکے ہیں تاہم اس ویران علاقے میں اب بھی سینکڑوں جانور آوارہ گھوم رہے ہیں۔

جانوروں کی فلاح کے ماہرین کہتے ہیں کہ وہ بہاریہ نسل خیزی کا موسم شروع ہونے سے قبل زیادہ سے زیادہ تعداد میں جانور پکڑنے کے خواہش مند ہیں، چونکہ اس کے بعد ان کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ جائے گی۔ یہ خدشات بھی موجود ہیں کہ یہ جانور ایک سال سے زائد عرصہ بے یار و مددگار رہنے کے بعد خطرناک ہو چکے ہیں اور اپنے مالکان پر حملہ کر سکتے ہیں۔ ان جانوروں کی تصاویر ایک ویب صفحے پر شائع کی جائیں گی جہاں سے علاقے کے سابقہ رہائشی اپنے پالتو جانور کو پہچان سکیں گے۔ جانوروں کی فلاح کے گروپ نے کہا ہے کہ کئی سو کتے اور بلیوں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ابھی تک زندہ ہیں۔ لوگوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا اور حکم دیا گیا تھا کہ پالتو جانوروں کو پیچھے چھوڑ دیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.