ٹوکیو کے ایک اپارٹمنٹ میں بری طرح زخمی کرنے والا آدمی گرفتار

ٹوکیو: پولیس نے جمعرات کی رات ٹوکیو کے شینجوکو وارڈ کے ایک اپارٹمنٹ میں 20 کے پیٹے میں ایک آدمی کو بری طرح گھائل کرنے کے الزام میں ایک 24 سالہ شخص کو زیر حراست لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، متاثرہ شخص کو اپنے اپارٹمنٹ، واقع تاکادانوبابا میں رات نو بجے کے قریب سر اور سینے میں تیز دھار آلے سے گھائل کیا گیا۔

پولیس کو 110 پر ایک آدمی کی کال موصول ہوئی جس نے بتایا کہ فلاں اپارٹمنٹ میں کوئی شاید مر گیا ہے، جس پر پولیس اس اپارٹمنٹ میں گئی۔ پہنچنے پر پولیس نے دیکھا کہ متاثرہ شخص کا خون بہہ رہا تھا تاہم وہ ابھی زندہ تھا۔ اس کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس کو اپارٹمنٹ سے کال کرنے والے مشتبہ شخص کا نام تاکیو شینا پتا چلا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ مقتول کا قریبی عزیز تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.