نودا کی طرف سے امریکہ شمالی کوریا معاہدے کا خیر مقدم؛ جاپانیوں کے اغوا کے مسئلے کے حل کے لیے پرامید

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے جمعرات کو شمالی کوریا کے اعلان کا خیر مقدم کیا جس کے مطابق اس نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ہونے والے بریک تھرو کے بعد یورینیم کی افزودگی اور طویل فاصلے والے ایٹمی میزائلوں کے تجربات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ اس کے جواب میں امریکہ خوراک کی امداد مہیا کرے گا۔

پیانگ یانگ اور واشنگٹن کی طرف سے کبھی کبھار سامنے والے اس اعلان سے پتا چلتا ہے کہ نئے لیڈر کم جونگ اُن کی زیر قیادت ایٹمی تناؤ کم ہو گا اور چھ فریقی مذاکرات کی بحالی کی امید بھی کی جا سکے گی، جن سے 2009 میں شمالی کوریا نے اپنے آپ کو الگ کر لیا تھا۔

نودا نے مزید کہا کہ جاپان کو شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے اور اس کے میزائل تجربات کے معاملے پر اب بھی تحفظات ہیں۔ اس ہفتے کے شروع میں، امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے شمالی کوریا گلین ڈیویز نے ٹوکیو کا دورہ کیا تھا تاکہ بیجنگ میں شمالی کوریائی اہلکاروں سے ہونے والی بات چیت بارے جاپانی لیڈروں کو آگاہ کر سکیں۔
ڈیویز نے کہا کہ انہوں نے شمالی کوریا والوں سے اغوا کے معاملے کی پھر سے جانچ کرنے کو کہا تھا، تاہم ان کے مطابق ان کے پاس ٹوکیو کو بتانے کے لیے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.