فوجی ہیوی نے چھوٹی گاڑیوں کی پیداوار بند کر دی

فوجی ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ، جو اپنی سوبارو و مارکی کے کی وجہ سے جانی جاتی ہے، نے 29 فروری کو چھوٹی گاڑیوں کی پیداوار بند کر دی ہے جس سے چھوٹے انجن والی کاریں بنانے کے میدان میں پانچ عشروں تک صف اول میں رہنے کے اعزاز کا خاتمہ ہو گیا۔

اوتا، صوبہ گونما میں واقع فوجی ہیوی کی فیکٹر میں سامبری نامی چھوٹی گاڑی کی پیداوار فروری میں روک دی گئی تھی اور اس مہینے سوبارو بی آر زیڈ اور 86 ماڈل کی اسپورٹس کاروں کی پیداوار شروع کی جائے گی جو ٹیوٹا موٹر کارپوریشن کے فوجی ہیوی کے ساتھ کیپیٹل الائنس کے ذریعے تیار کی جائیں گی۔

فوجی ہیوی کے صدر یاسویوکا یوشیناگا نے 28 فروری کو کہا کہ چھوٹی گاڑیوں، جو 660 سی سی تک کے انجن والی کاروں کو کہتے ہیں، کی پیداوار روکنے سے سے ایک نیا آغاز ہو گا۔

فوی ہیوی نے 1958 میں اپنے قیام کے پانچ سال بعد سوبارو 360 کا پہلا ماڈل تیار کرنے کے بعد سے اب تک چھوٹی گاڑیوں کے 80 لاکھ یونٹ تیار کیے ہیں۔

پیداوار کو احسن انداز میں بیرون ملک منتقل کرنا فوجی ہیوی کے لیے ایک چیلنج ہو گا، چونکہ اس سے پہلے اس کی جاپان سے باہر صرف ایک فیکٹری ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.