شہنشاہ قلب کی بائی پاس سرجری کے بعد ہسپتال سے فارغ

ٹوکیو: شہنشاہ اکی ہیتو کو دل کے کامیاب بائی پاس کے 15 دن بعد اتوار کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

78 سالہ شہنشاہ، جن کے ساتھ ملکہ مچیکو بھی تھیں، کو جامعہ ٹوکیو کے ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا اور وہ محل واپس لوٹ گئے۔

محل کے باہر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے درجنوں شہریوں کو دیکھ کر شاہی جوڑے نے خیر مقدمی انداز میں ہاتھ ہلائے۔

سرجنوں نے 18 فروری کو شہنشاہ کا آپریشن کیا تھا، جبکہ اس سے پہلے 2003 میں پراسٹیٹ کینسر کے سلسلے میں ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ موجودہ آپریشن دو کورونری شریانوں کے تنگ ہونے کا پتا چلنے پر سر انجام دیا گیا۔

اس سے پہلے ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ چار گھنٹوں پر مشتمل آپریشن کامیاب رہا اور شہنشاہ دو ہفتوں میں گھر جانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

شہنشاہ کی صحتیابی کے دوران ناروہیتو عوامی تقریبات میں شرکت اور سرکاری مہمانوں سے ملاقات جیسی باضابطہ ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔

تاہم جاپانی میڈیا نے کہا کہ شہنشاہ کو امید ہے کہ وہ 11 مارچ کے زلزلے و سونامی، کہ جس سے 19,000 لوگ ہلاک یا لاپتا ہو گئے تھے، کی یاد میں منعقد ہونے والی پہلی برسی کی ماتمی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.