ٹوکیو: اوجی، ٹوکیو میں ایک پولیس اسٹیشن سے مبینہ طور پر رقم چرانے والے پولیس سارجنٹ کو حراست میں لیا گیا ہے۔
34 سالہ افسر، جو کمیونٹی سیف ڈیپارٹمنٹ میں سارجنٹ ہے، پر اسٹیشن کے ایک لاکر سے دو لاکھ چالیس ہزار ین چرانے کا شک ہے۔ یہ رقم اسٹیشن کو زیورات کی چوریاں کم کرنے کے لیے کام کرنے والے ایک رضاکار گروپ نے دی تھی۔
پولیس کے مطابق، پچھلے اکتوبر سے لاکر میں موجود رقم کی مقدار تین بار کم ہوئی جو کہ ہر بار سارجنٹ کی شفٹ کے عین موقع پر ہوئی۔ جب اس اتفاق کے بارے میں بڑے افسران نے تفتیش کی، تو اطلاع کے مطابق اس نے روپیہ چرانے کا اعتراف کرلیا۔
سارجنٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس نے اس رقم کو اپنے کچھ قرضے ادا کرنے اور پچینکو کھیلنے میں استعمال کر لیا۔