چین کا جاپان پر زور کہ تاریخی معاملات بارے حساسیت کا ثبوت دے

ٹوکیو: چینی حکومت نے منگل کو جاپان پر زور دیا کہ وہ تاریخی معاملات پر مزید حساسیت کا ثبوت دے۔

ایک نیوز کانفرنس سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ یانگ جیچی نے دیاؤ جزائر کے معاملے پر بھی بات کی، جو جاپان میں سین کاکوس کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

“یہ (جزائر) چین اور جاپان تعلقات کی سیاسی بنیادوں اور مجموعی مفادات سے تعلق رکھتے ہیں،” ژین ہُوا کی رپورٹ کے مطابق یانگ نے کہا۔ انہوں نے جاپان پر زور دیا کہ وہ “حقیقتاً تاریخ کو آئینے کے طور پر استعمال کرے اور مستقبل کی طرف دیکھے اور چین جاپان تعلقات کے مجموعی مفاد میں ان حساس معاملات کو مناسب طریقے سے حل کرے”۔

“چین جاپان تعلقات مختلف شعبوں میں بہت گہرائی تک جاتے ہیں، اور چینی حکومت نے جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ بہت اہمیت دی ہے”، یانگ نے کہا۔

دونوں ممالک کے مابین تعلقات اس وقت کھنچاؤ کا شکار ہوئے جب ناگویا کے مئیر تاکاشی کاوامورا نے 1937 میں جاپانی فوجیوں کے ہاتھوں نانجنگ میں چینی سویلینوں کے قتل عام پر شبہے کا اظہار کیا۔

پھر پچھلے ہفتے چین نے متنازع جزائر کو جاپانی نام دینے پر جاپان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.