دنیا کے سب سے بڑے ہائی ٹیک میلے میں پول ڈانس کرنے والے روبوٹس حیرت و استعجاب کا مرکز

جرنمی: اس سال کے سی ای بی آئی ٹی میں طرح کے طرح کے عجیب و غریب اور مستقبلی گیجٹس اور ایجادات کے درمیان کچھ گیجٹس نے لوگوں کی توجہ بھی کھینچی ہے جیسا کہ پول ڈانس کرنے والے روبوٹس۔

یہ ملائم، سفید، مناسب قامت کے انسان نما روبوٹ، جن کے سر کیمرے جیسی بتیوں سے بنے ہیں، موسیقی پر معنی خیز انداز میں گھومتے اور رقص کرتے ہیں، جبکہ ایک تیسرا “ڈی جے” روبوٹ، جس کا سر ایک میگا فون پر مشتمل ہے، موسیقی بھی مہیا کرتا ہے اور موسیقی کی تال پر اسٹیج پر ادھر ادھر پاؤں بھی مارتا ہے۔

منگل کو عوام کے لیے کھلنے والے سی ای بی آئی ٹی میلے میں یہ اسٹینڈ بہت مقبول ثابت ہو رہا ہے۔

“یہ تہرے روبوٹس کار کے پرانے پرزوں کو استعمال کر کے بنائے گئے ہیں،” 19 سالہ جولیان ہانگزچلٹ نے کہا جنہوں نے اپنے آپ کو “دن میں ایونٹ مینجر اور رات میں جز وقتی ڈی جے” کے طور پر متعارف کروایا۔

پچھلے سال رقاص روبوٹس کا ایک جوڑا تھا، اور اس بار یہ تگڑم توجہ کا مرکز ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.