یوکوہاما: سائنسدانوں نے جمعرات کو جاپان کے ساحل سے پرے سمندری فرش کو کھنگالنے کے لیے ایک مشن لانچ کیا جس کا مقصد خمدار اور تڑخے ہوئے سمندری فرش پر پہلی باقاعدہ نظر ڈالنا ہے۔ اس جگہ پچھلے سال بڑے پیمانے کا زلزلہ آیا تھا جس سے تباہ کن سونامی پیدا ہوا۔
جرمنی اور جاپان سے تعلق رکھنے والے محققین سطح سمندر سے سات ہزار میٹر تک گہرے سمندری فرش کو کھنگالنے کے لیے اعلی ٹیکنالوجی والی آبدوزیں بھیج رہے ہیں، جہاں کہ پچھلے مارچ میں بڑے پیمانے کا زلزلیاتی جھٹکا لگا تھا۔
یہ مشن جاپان کی طرف سے 11 مارچ کو آنے والے 9.0 شدت کے زلزلے کی پہلی برسی کے موقع پر سر انجام دیا جا رہا ہے جس سے تباہ کن سونامی پیدا ہوا تھا۔
زلزلے کا مرکز بحر الکاہل میں ہونشو سے 130 کلومیٹر پرے واقع تھا، جہاں ایک بحری ٹیکٹونک پلیٹ جاپان تلے داخل ہوتی ہے۔
سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ جاپان بادی النظر میں تناؤ کے ایک اور مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جس سے ٹیکٹونک پلیٹوں کی دوبارہ حرکت کی وجہ سے ایک اور تباہ کن زلزلہ وجود میں آ سکتا ہے۔