سان فرانسسکو: ایپل نے بدھ کو آئی پیڈ کی تیسری نسل کی نقاب کشائی کی جس کی خصوصیات اسے ٹیبلٹ کمپیوٹر کی دوگنی چوگنی ترقی کرتی مارکیٹ میں سب سے اوپر رہنے میں مدد فراہم کریں گی۔
نیا آئی پیڈ 16 مارچ سے امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ، جاپان، پیورتو ریکو، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائےگا ۔
“ہمارا خیال ہے کہ آئی پیڈ پی سی کے بعد کی دنیا کا مشہور ترین بچہ ہے،” ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کُک نے نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال کے آخری تین ماہ میں آئی پیڈ کی فروخت کسی بھی پی سی ساز ادارے کے کمپیوٹروں سے زیادہ رہی۔
“یہ بہت سی انقلابی خصوصیات کے ساتھ ایک ارتقائی اپگریڈ ہے،” گارٹنر کے تجزیہ نگار مائیکل گارٹن برگ نے کہا۔
“ایپل کی طرف سے ہارڈ وئیر کی جدتوں کو خدمات کی جدتوں کے ساتھ ملانے پر زور آئی پیڈ کو مستقبل قریب میں ٹیبلٹوں کا سرخیل بنائے رکھے گا،” فاریسٹر کی تجزیہ نگار سارا روٹمن نے کہا۔
آئی پیڈ کا ایونٹ ٹم کُک کی طرف سے عہدہ سنبھالنے کے بعد مصنوعہ جاری کرنے کی دوسری تقریب تھی، جبکہ ان دونوں تقاریب میں پرانی مصنوعات کے بہتر شدہ ورژن پیش کیے گئے۔