پولیس نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے ٹوکیو کے نواحی علاقے تاچیکاوا کے ایک اپارٹمنٹ میں دو خواتین کو مردہ حالت میں پایا ہے جو بظاہر ماں بیٹی لگتی ہیں۔
دونوں لاشیں بدھ کی سہ پہر دریافت کی گئیں۔ ویلفیئر اہلکاروں اور پولیس نے شام چھ بجے سے ذرا پہلے انہیں دریافت کیا چونکہ کسی نے بھی ان رہائشیوں کو کافی دیر سے نہیں دیکھا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ان میں شامل ایک خاتون کی عمر 90 سال کے لگ بھگ اور وہ دماغی فتور کا شکار تھی، جبکہ اس کی بیٹی کی عمر 60 کے لگ بھگ تھی۔
پولیس کے مطابق، دونوں کے جسم پر کوئی زخم نہیں پایا گیا۔ پولیس کے مطابق، دونوں خواتین ممکنہ طور پر ایک ماہ قبل مریں، جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔