امریکہ نے پہلی بار ویٹی کن سٹی کا منی لانڈرنگ کے ممکنہ مرکز کے طور پر حوالہ دیا ہے۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی بدھ کو جاری ہونے والی سالانہ ‘عالمی طور پر منشیات کی روک تھام کی رپورٹ’ میں مقدس شہر کو 68 مقامات یا ممالک میں شامل کیا گیا ہے جن کے بارے میں منی لانڈرنگ یا دوسرے مالیاتی جرائم میں ملوث ہونے کا “خدشہ” ہے۔ بڑی معیشتوں، بشمول امریکہ، برطانیہ اور جاپان، کو منی لانڈرنگ کے بنیادی خدشات والے ممالک کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔
جاپان کے بارے میں رپورٹ کہتی ہے کہ جاپان منظم جرائم (بشمول یاکوزا اور ایرانی منشیات منتقل کرنے والی تنظیموں)، شدت پسند مذہبی گروہوں، اور دوسرے مقامی اور عالمی مجرمانہ عناصر کی وجہ سے منی لانڈرنگ کے اچھے خاصے خطرے سے بدستور دوچار ہے۔