ڈونالڈ کین نے جاپانی شہریت اختیار کر لی، 鬼怒鳴門 کو بطور نام اختیار کر لیا

ٹوکیو: جاپانی ادب پر عالمی طور پر جانی مانی شخصیت اور کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ایمراتس ڈونالڈ کین نے جمعرات کو اعلان کیا کہ انہوں نے ٹوکیو کے کیتا وارڈ کے دفتر میں جاپانی شہریت اختیار کر لی ہے۔

89 سالہ کین نے کہا کہ انہوں نے جب پچھلے 11 مارچ کو توہوکو ریجن میں سونامی کے ہاتھوں پھیلائی تباہی دیکھی اور یہ سنا کہ اس کے بعد بہت سے غیرملکیوں نے جاپان چھوڑ دیا ہے تو انہوں نے مستقل طور پر جاپان منتقل ہونے اور جاپانی شہریت کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پردرد صورت حال میں بھی جاپانیوں کی لچکدار فطرت نے ان میں تحریک پیدا کی اور انہیں شدت سے محسوس ہوا کہ وہ اپنی بقیہ زندگی جاپان میں گزارنا پسند کریں گے۔

کین، جو پچھلے ستمبر جاپان منتقل ہوئے تھے، نے اپنا نام کانجی میں بھی متعارف کروایا، 鬼怒鳴門 جو کہ ان کے نام “کین ڈونالڈ” کا جاپانی زبان میں صوتی متبادل ہے۔ 鬼怒 کے حروف دریائے کینوگاوا سے اخذ کیے گئے ہیں جبکہ 鳴門 کے حروف شی کوکو کے ناروتو شہر سے لیے گئے ہیں۔

“میں الفاظ سے کھیلنا پسند کروں گا۔ میرا خیال ہے 怒鬼 کا لفظی مطلب ‘غصہ ور دیو’ ہے، تاہم یہ میری شخصیت سے میل نہیں کھاتا۔ آپ لوگ فیصلہ کریں کہ یہ اچھا نام ہے یا نہیں،” انہوں نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.