کیوتو: کیوسیرا گروپ اور سافٹ بینک گروپ کی قابل تجدید توانائی کی انچارج ذیلی کمپنی، سی بی انرجی کارپ، نے 4.2 میگا واٹ کا شمسی پلانٹ تعمیر کرنے کے لیے کیوتو کا انتخاب کیا ہے۔ بڑے پیمانے کا یہ شمسی توانائی کا پلانٹ صوبہ کیوتو میں اپنی طرز کا پہلا منصوبہ ہو گا، اور صوبے میں شمسی توانائی کی سب سے بڑی تنصیب بن جائے گا۔
کیوتو کو توانائی میں خود انحصاری کی طرف جانے میں مدد فراہم کرتے ہوئے یہ دونوں کمپنیاں شمسی پلانٹ سے توانائی کی فراہمی، سسٹم ڈیزائن اور خام مال کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس عظیم تعمیر کی انچارج ہوں گی۔
کیوسیرا کے قریباً سترہ ہزار ماڈیولز جو 4.2 میگا واٹ شمسی بجلی پیدا کرنے کے قابل ہوں گے کیوتو شہر میں فوشیمی کوُ کے دو مراکز (2.1 میگا واٹ فی مرکز) میں نصب کیے جائیں گے۔