جاپان کے کار ساز ادارے ایک سال بعد واپس آگئے

ٹوکیو: نسان ایک سال بعد واپس آ گئی ہے، جب شمال مشرقی جاپان مین سونامی اور زلزلے نے اس کی کاروں کی پیداوار میں تعطل پیدا کر دیا، ایک اہم فیکٹری میں بڑی بڑی دراڑیں ڈال دیں اور اس کے 5 ملازمین اور ان کے 17 اہل خانہ ہلاک کر دئیے۔ یہ حیران کن بحالی کی کہانی ہے جو دوسرے جاپانی کارساز اداروں میں بھی وقوع پذیر ہو رہی ہے لیکن نسان کے ساتھ خصوصی معاملہ ہوا ہے۔ پیداوار کو عالمی سطح پر پھیلا دینے سے جاپانی کار ساز اداروں کو ین کا چیلنج کم کرنے میں مدد ملتی ہے لیکن اس کے ساتھ ممکنہ خطرات بھی ہوتے ہیں جیسے پچھلے سال تھائی لینڈ میں آنے والے سیلابوں نے کیا — جو جاپانی کار ساز اداروں کا ایک بڑا پیداواری مرکز ہے۔

ٹیوٹا کارپوریشن نے ابتدا میں اندازہ لگایا تھا کہ 11 مارچ کی آفت سے 20 لاکھ گاڑیوں کی پیداوار نہیں ہو سکے گی، جس نے شمال مشرقی جاپان میں اہم فراہم کنندگان بشمول کمپیوٹر چپ ساز رینی ساس الیکٹرونکس کارپوریشن کو نقصان پہنچایا تھا۔ ایک کار ساز ادارے نے  کاروں کی پیداوار میں تین لاکھ ستر ہزار کاروں کا خسارہ برداشت کیا، جس میں سے دو لاکھ بیس ہزار کاروں کا خسارہ صرف آفت کے پہلے مہینے میں ہوا۔

پیداواری خسارے نے ٹیوٹا سے عالمی نمبر ایک کار ساز ادارے کا درجہ چھین لیا، جو اس نے 2008 میں حاصل کیا تھا۔

ہنڈا موٹر کو سب سے زیادہ مشکلات درپیش تھیں، جسے پچھلے سال تھائی لینڈ میں سیلاب نے متاثر کیا، اور شمال مشرقی جاپان میں آفات کی وجہ سے بھی اس کی پیداوار میں تعطل پیدا ہوا۔

پیداوار میں تعطل کی بازگشت پوری دنیا میں سنائی دی تھی۔ جب خریداروں کو جاپانی کاریں نہ ملیں تو وہ دوسری کمپنیوں کے پاس گئے۔ جنوبی کوریا کی ہنڈائی موٹر کو اور امریکی کار ساز فورڈ موٹر کو نے اسی طرح سے اپنی فروخت میں اضافہ کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.