سونامی کی بھینٹ چڑھنے والوں کے سوگ میں جاپان خاموش

جاپان: اتوار کو جاپان میں 19,000 مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی جو ایک سال قبل آنے والے شدید زلزلے اور اس سے ساحلوں پر پیدا شدہ دیو ہیکل سونامی کی بھینٹ چڑھ گئے تھے، جس سے فوکوشیما میں ایٹمی بحران بھی پیدا ہوا۔

ملک کے شمال مشرق میں سوگوار خاندانوں نے خستہ حال قصبوں اور دیہاتوں میں اکٹھے ہو کر خاموشی اختیار کی تاکہ ساحلوں کو ملیامیٹ کرنے والے دیو ہیکل سونامی کی میں کھو جانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔

ایک قومی یادگاری تقریب ٹوکیو کے نیشنل تھیٹر میں منعقد ہوئی، جس میں جاپان کا غمزدہ ترانہ بجایا گیا اور پھر وزیر اعظم اور شہنشاہ کی قیادت میں خاموش دعائیں کی گئیں، ان کے لیے جو جنگ عظیم کے بعد بدترین آفت میں اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

شہنشاہ اور وزیر اعظم یوشیکو نودا کے ساتھ نیشنل تھیٹر ٹوکیو میں 1200 سو سے زائد لوگ موجود تھے۔ “میں امید کرتا ہوں کہ عوام کا ہر فرد آفات سے متاثر ہونے والے لوگوں کے ساتھ اپنے دل ملائے گا، اور ان کی زندگیاں بہتر کرنے میں مدد کرنا جاری رکھے گا،”۔

نودا نے وعدہ کیا کہ جاپان اس سانحے سے دوبارہ بحالی حاصل کرے گا۔

اوکوما، جہاں فوکوشیما ایٹمی پلانٹ واقع ہے، میں رہائشی بس کے ذریعے پہنچے تاکہ مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کر سکیں۔

“ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو فوکوشیما سے نکالا جائے،” ایک آرگنائزر ستسوکو کورودا نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.