ٹی ای ڈی نے یوٹیوب پر سیکھنے سکھانے کا سلسلہ شروع کر دیا

نیویارک: غور و فکر کی دعوت دینے والی ٹی ای ڈی کانفرنسوں کے پیچھے موجود غیر سرکاری گروپ نے یوٹیوب پر ایک تعلیمی چینل شروع کیا ہے تاکہ سیکھنے سکھانے کے عمل کو بے روک بنایا جا سکے۔

دنیا کی پہلے نمبر کے آنلائن ویڈیو مرکز کے ساتھ اشتراک کے ساتھ ٹیڈ-ایڈ TED-Ed کا قدم اٹھایا گیا ہے جو آنکھوں کو بھلی لگنے والی اینی میشن کے ذریعے غیرمعمولی تدریس فراہم کرتا ہے تاکہ انٹرنیٹ پر ہر ایک کے لیے گرویدہ کر دینے والے اسباق فراہم ہو سکیں۔

“عظیم اسباق کو شوخ و شنگ تعلیمی ٹولز میں تبدیل کر کے یہ ٹیڈ-ایڈ ویڈیوز شوق تحقیق کو مہمیز دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں،” انہوں نے کہا۔

youtube.com/tededucation پر دستیاب شدہ ویڈیوز توجہ کھینچنے والی اور مختصر لمبائی کی ہیں، جو 10 منٹ سے طویل نہیں ہوتیں تاکہ اساتذہ انہیں با آسانی اپنے اصلی کلاس رومز میں طلبا کو دکھانے کے لیے استعمال کر سکیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.