259 شہریوں نے فوکوئی کے ری ایکٹر دوبارہ چلانے سے روکنے کے لیے مقدمہ کر دیا

ٹوکیو: جاپانی شہریوں کے ایک گروپ نے 11 مارچ کے فوکوشیما ایٹمی بحران کی پہلی برسی کے دوسرے ہی دن، پیر کو ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس کا مقصد دو ایٹمی بجلی گھروں کو دوبارہ چلانے سے روکنا ہے۔ کانسائی الیکٹرک کے اوئی ایٹمی بجلی گھر میں چار ری ایکٹر ہیں جو وسطی فوکوئی صوبے میں واقع ہیں۔

اتوار کو ہزاروں لوگ تباہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے قریب جمع ہوئے اور مطالبہ کیا تھا کہ 11 مارچ کے زلزلے و سونامی سے پلانٹ پر ہونے والے پگھلاؤ کے بعد ایٹمی توانائی کو دیس نکالا دیا جائے۔

“کہا جاتا ہے کہ یہ ایٹمی ری ایکٹر جاپان میں فوکوشیما کے حادثے کے بعد چلنے والے پہلی صف کے ایٹمی بجلی گھر ہوں گے، تاہم ابھی جبکہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر پر بہت سے سوالات کے جواب نہیں دئیے گئے، ان کو دوبارہ چلانا قبل از وقت ہو گا،” ایک ایکٹوسٹ نے کہا۔

پچھلے سال کے حادثے کے بعد سے ملک کے تجارتی ایٹمی بجلی گھر حفاظتی جانچ کے مراحل میں سے گزر رہے ہیں جس کی وجہ سے 54 میں سے صرف دو ری ایکٹر اس وقت آنلائن ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.