ایپل نے نئے آئی پیڈ کی فراہمی 2 سے 3 ہفتے کے لیے موخر کر دی

نیویارک: ایپل نے پیر کو کہا ہے کہ آنلائن آرڈر کرنے والے صارفین کو نئے آئی پیڈ کی شپمنٹ دو سے تین ہفتے لے سکتی ہے تاہم ٹیبلٹ جمعے سے اسٹورز پر دستیاب ہو گا۔

ایپل، جس نے تیسری نسل کے آئی پیڈ کی فروخت شروع کرنے کی تاریخ 16 مارچ مقرر کی تھی، نے کہا کہ ڈیوائس کے پیشگی آرڈر 7 مارچ سے لیے جا رہے تھے۔

تاہم، ایپل کی ویب سائٹ پر نئے آئی پیڈ کے بارے میں لگائے گئے ایک نوٹس پر لکھا ہے: “دو سے تین ہفتوں میں شپمنٹ”۔

ایپل نے پچھلے بدھ کوآئی پیڈ کی تیسری نسل کی نقاب کشائی کی تھی جس کی بہتر شدہ خصوصیات اسے ٹیبلٹ کمپیوٹر کی دوگنی چوگنی ترقی کرتی مارکیٹ میں سب سے اوپر رہنے میں مدد فراہم کریں گی۔

نئے آئی پیڈ میں مزید طاقتور پروسیسر، آنکھوں کو بھلی لگنے والی سکرین ریزولوشن جو آئی فون فور ایس کے معیار جیسی ہے، فور جی ایل ٹی ای ٹیلی کام نیٹ ورکس کے ساتھ منسلک ہونے کی صلاحیت ہے جس سے اپنے پیشروؤں کے مقابلے میں یہ ورژن زیادہ تیزی سے ڈیٹا کی ترسیل وصولی کر سکتا ہے۔

آئی پیڈ کی فروخت میں ہونے والی دیر 10 ممالک اور علاقوں میں بیک وقت اس کے اجرا کی وجہ سے ہے جن میں امریکہ، فرانس، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی۔ جاپان، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.