موٹر بائیک کے بس اور فٹ پاتھ پر پیدل راہگیروں سے ٹکرانے سے پانچ افراد زخمی

ٹوکیو: اتوار کی رات پانچ لوگ زخمی ہو گئے جب ٹوکیو کے کوتو وارڈ میں ایک موٹر بائیک بس سے ٹکرانے کے بعد فٹ پاتھ پر چلنے والے راہگیروں سے جا ٹکرائی۔

پولیس کے مطابق، یہ حادثہ مونزن ناکاچو سب وے اسٹیشن کے قریب شام سات بجے کے ذرا ہی دیر بعد وقوع پذیر ہوا۔ دو سواروں پر مشتمل ایک موٹر بائیک چوک میں توئےای کی بس سے ٹکرا گئی۔ بس سے ٹکرا کر یہ پلٹی اور فٹ پاتھ پر چلنے والے راہگیروں میں جا گھسی۔  بائیک پر سوار دو لوگ اور تین راہگیر زخمی ہو گئے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.