کار کی ڈگی میں بیوی اور بیٹے کی لاشیں ملنے کے بعد آدمی گرفتار

ہوکائیدو: توماکومائی، ہوکائیدو میں پولیس نے ایک آدمی کو اپنی بیوی اور بچے کو قتل کرنے اور ان کی لاشوں کو کار کی ڈگی میں پھینکنے کے شبہے میں حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ آدمی جس کی شناخت پچپن سالہ شینی چی ناکامورا کے طور پر ہوئی ہے، پر الزام ہے کہ اس نے اپنی 42 سالہ بیوی ریئے اور 10 سالہ بچے ہیبی کی، کی لاشیں اتوار کو صبح دس بجے کے قریب ایک کار کی ڈگی میں پھینکیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی دریافت آدمی کی ماں کی طرف سے گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کے بعد ہوئی۔ ناکامورا کی ماں چار مارچ سے اس کے خاندان کے کسی فرد سے رابطہ کرنے میں ناکام رہی تھی۔

پولیس کے مطابق، لاشوں کی دریافت کے وقت، ریئے مکمل کپڑے پہنے ہوئے تھی جبکہ ہیبی کی پاجامہ میں تھا۔ ناکامورا نے پولیس کو کہا کہ اس نے انہیں کار میں رکھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناکامورا نے اعتراف کیا ہے کہ وہی ان کی موت کا ذمہ دار ہے، تاہم اس نے ابھی مکمل اقبال جرم نہیں کیا۔ پولیس قتل کی وجہ کا سراغ لگانے کے لیے ان حالات پر تحقیق کر رہی ہے جو ان کی موت پر جا کر منتج ہوئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.