ٹوکیو: مقبول آئڈل گروپ اے کے بی 48 اور اس کے سسٹر یونٹس نے اتوار کو چار شہروں میں خصوصی کنسرٹس کا انعقاد کیا تا کہ توہوکو میں بحالی کی کوششوں کو تقویت پہنچائی جا سکے۔
اکیہابارا، ٹوکیو میں اے کے بی 48 کے تھیٹر میں اے کے بی 48 کی 90 اراکین نے مینامی تاکاہاشی کی زیر قیادت سونامی میں مرنے والوں کے لیے دعا کی۔ اس کے بعد اے کے بی 48 کی گلوکارہ مائیدا نے 2:46 پر ایک منٹ کی خاموشی کی قیادت کی۔ گروپ کی رکن کارین ایواتا، جو سیندائی سے ہیں، نے آنسوؤں کے درمیان کہا کہ وہ توہوکو ریجن کے لیے امید کی کرن بننا چاہتی ہیں۔
دوسرے کنسرٹس میں ایس کے ای 48 کی 68 اراکین نے اوساکا میں فن کا مظاہرہ کیا، اسی طرح این ایم بی 48 کی اراکین نے ناگویا میں میں گلوکاری کے جوہر دکھائے اور ایچ کے ٹی 48 کی 21 گلوکاراؤں نے فوکوکا میں فن کا مظاہرہ کیا۔