ٹوکیو: “پورے جاپان کو سونامی سے متاثرہ کمیونٹیوں کی مدد کرنی چاہیے تا کہ وہ پچھلے سال کی آفت سے پیدا شدہ ملینوں ٹن کے ملبے و کاٹھ کباڑ سے چھٹکارا حاصل کر سکیں،” وزیر اعظم یوشیکو نودا نے اتوار کو کہا۔
قوم کی طرف سے 19,000 سے زائد جانیں لینے والے سانحے کی پہلی برسی منانے کے موقع پر نودا نے آفت زدہ علاقے سے باہر موجود علاقوں پر زور دیا کہ وہ ملبے کی تلفی میں مدد فراہم کریں۔
“میں تمام عوام پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس بات کو پہچانیں کہ ہم تمام تعمیر نو کے عمل میں براہ راست ملوث ہیں،”۔
سونامی کے عفریت نے جاپان کی شمال مشرقی ساحلی پٹی پر پوری کی پوری آبادیاں درہم برہم کر ڈالی تھیں، جس سے 22.5 ملین ٹن کا ملبہ پیدا ہوا، جس میں کھچی کھچی ہوئے گھر اور تباہ شدہ کاریں شامل ہیں، اور ان میں سے زیادہ تر ملبہ علاقے میں ڈھیروں کی صورت میں پڑا ہے۔
تابکاری سے آلودہ ہونے کے خدشات کا شکار مقامی رہائشیوں کی سخت مخالفت کی وجہ سے آفت زدہ علاقے سے باہر صرف چند ایک میونسپلٹیوں نے ملبے کی پروسیسنگ کے لیے اپنی مدد کی پیشکش کی ہے۔
نودا نے کہا، “جاپانیوں کی نفسیات کو پھر سے پرکھا جا رہا ہے۔ ملبے کی پروسیسنگ اسی کی نشانی ہے،”۔