پاک کمیونٹی کا وسیع پیمانے پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ، شاہد مجید کی وسیع رپورٹ

ٹوکیو (شاہد مجید۔۔ مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی جاپان)
گزشتہ سال 11مارچ کو زلزلہ اور سو نامی سے وسیع پیمانے پر جاپان کے فوکوشیما پریفیکچر ایواتے کن اور میاگی کن میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی پاکستانی کمیونٹی نے وسیع پیمانے پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اسکے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر سفیر پاکستان نور محمد جادمانی صاحب نے امدادی کاروائیوں کی براہ راست نگرانی کرتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن امداد کی بھرپور کاوشیں کی سفارتخانہ پاکستان کی ان سرگرمیوں کو جاپانی عوام پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر ممالک کی کمیونٹی جانب سے بھرپور انداز سراہا گیا
11مارچ012کو بھی فوکو شیما کے شہر ایواکی میں شہری حکومت انٹرنیشنل فرینڈ شپ نے پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے تعاون سے سانحہ پہلی برسی پر تقریب کا اہتمام کیا تھا اس تقریب میں سفیر پاکستانی نور محمد جاد مانی کی جانب برسی کی مناسبت پھولوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے سفارتخانہ پاکستان کا سیکنڈ سکرٹری ندیم بھٹی فوکو شیما پریفیکچر کے شہر ایواکی پہنچے تھے تقریب دو حصوں میں منعقد گئی تھی ایک حصہ میں پہلی سالانہ برسی کی مناسبت مختلف پروگرام ترتیب دئیے گئے تھے مقامی شہری حکومت کے نمائندوں نے سفارتخانہ پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری ندیم بھٹی پہنچے پر ان اس تعزیتی تقریب کا اہم ترین مہمان قرار دینے کے ساتھ ساتھ اہم مہمان کا روائتی اسٹکر بھی لگایا اس تقریب کے لیے جاپان اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی خصوصی طور پر موجود تھے تعزیتی تقریب کے دوسرے حصہ کا اہتمام کھلے آسمان تلے کیا گیا۔
میں سو نامی میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے خصوصٰ پیغامات پڑھے ہیں شہری حکومت کی نمائندگی کو تو یو شیدا ایواکی یو شیدا ای مکو سفارتخانہ اور اسٹریلیا کی نمائندہ چیو ہو دیتا اور سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو کے سیکرٹری ندیم بھٹی نے خطاب کیا ندیم بھٹی نے سفیر پاکستان نور محمد جارمانی کا متاثرین کے لواحقین کے نام پیغام پڑھ کر سنایا سفیر پاکستان نور محمد جارمانی کے پیغام کو ٹوکیو یونیورسٹی آف سٹڈی کے کے پروفیسر سویو گو چی نے جاپانی زبان میں بھی پڑھ کر سنایا۔اس موقع پرصدر پاکستان آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی جاپان کے صدر چوہدری ارشاد احمد کو موصول شدہ پیغا م بھی تقسیم کیا گیا۔
11مارچ کے سانحہ کی تقریب کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کی جانب ایک کیمپ بھی لگایا گیا تھا کیمپ اہتمام چو ہدری ارشاد احمد صدر پاکستان پیپلز پارٹی جاپان نے کیا تھا اس تقریب میں جاپانی وغیرہ ملکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی کانا گاوا ٹوکیو چبہ سائتما کن اور ابراکی کن سے بھی لوگوں نے شرکت ق لیگ جاپان کے کو اڈینیٹر طاہر بیگ عوامی نیشنل پارٹی جاپان کے مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب علی خاں تحریک انصاف جاپان کے بانی راہنما چو ہدری رزاق آف کانا گاوا ایم کیو ایم جاپان کی مرکزی کمیٹی کے ممبر سینئر پاکستانی ایسوسی ایشن ایس رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب الرحمن پاکستان ایسوی ایشن جاپان فوکوشیما پریفیکچر کے جنرل کلیم بٹ اسلامی سرکل آف جاپان کے سابقہ امیر عشرت ہاشمی ق لیگ جاپان کے مرکزی راہنما طلعت محمود بیگ سینئر نائب صدر پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے علاوہ معروف پاکستانی عبید خان امجد محمود عمران بٹ اور چیف آرگنائزر ق لیگ اوورسیز سید ساجد شاہ شامل تھے

1 comment for “پاک کمیونٹی کا وسیع پیمانے پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ، شاہد مجید کی وسیع رپورٹ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.