بینک آف جاپان کا قرضہ پروگرام میں مزید 2 ٹریلین ین کا اضافہ؛ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں

ٹوکیو: بینک آف جاپان نے منگل کو معیشت کو سہارا دینے کی کوششوں کے تحت قرضہ پروگرام میں مزید 2 ٹریلین ین داخل کیے، جبکہ شرح سود کو بنا تبدیلی 0.1 فیصد پر ہی رہنے دیا گیا۔

مرکزی بینک نے مزید کہا کہ ملک کی سست معیشت نے رفتار پکڑنے کے اشارے دئیے ہیں جبکہ اس نے پچھلے سال کے سونامی اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے بینکوں کے لیے قرضہ پروگرام میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کیا۔

“جیسے جیسے غیرملکی مارکیٹیں رفتار پکڑتی ہیں، جاپان کی معیشت شرح نمو میں جمود کے اس مرحلے سے آہستہ آہستہ باہر نکل کر مناسب بحالی کے راستے پر چل پڑے گی،” اس نے ایک بیان میں کہا۔

تاہم بینک نے خبردار کیا کہ عالمی مالیاتی منڈیوں کے حالات پر “انتہائی غیر یقینی” کی صورت حال برقرار رہ سکتی ہے، جبکہ مہنگے ین اور بیرون ملک کم طلب نے برآمدات کو متاثر کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.